لاہور(نامہ نگار) تھانہ کاہنہ کی پولیس چوکی ہلوکی نے خود کو پارلیمنٹ ہاو¿س مسجد کا امام ظاہر کرکے لوگوں سے کروڑوں روپے ہتھیانے والے ملزم سید عابد کو گرفتارکر لیا ہے۔پولیس نے ملزم سید عابد کو کاہنہ کاچھا میں دوران سنیپ چیکنگ مشکوک جان کر چیک کیا تو ملزم خود کو پارلیمنٹ ہاو¿س مسجد کا سابق امام ظاہر کرتا رہا۔ ملزم خود کو پارلیمنٹ ہاو¿س مسجد کا امام مسجد ظاہر کر کے شہریوں سے انکے کام کروانے اور نوکری دلانے کا جھانسہ دےکر3 کروڑ روپے سے زائد رقم ہتھیا چکا ۔ ملزم کےخلاف شہر کے مختلف تھانوں میں فراڈ، بوگس چیک سمیت 5 مقدمات درج ہیں۔
شہریوں سے کروڑوں روپے ہتھیانے والا پارلیمنٹ ہاﺅس مسجد کا جعلی امام گرفتار
Aug 11, 2023