لاہور(نامہ نگار)ڈی آئی جی آپریشنز لاہورسید علی ناصر رضوی نے کہا ہے کہ تھانوں کی سطح پرفیلڈ افسران کی کارکردگی جانچنے کیلئے موثر میکانزم تشکیل دےدیا۔ناقص کارکردگی کے حامل فیلڈ افسران کےخلاف فوری محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائےگی۔ان خیالات کا اظہار ا±نہوں نے ڈویژنل ایس پیز کےساتھ اجلاس کے دوران کیا۔سید علی ناصر رضوی نے کہا کہ 15پر موصول ہونےوالی کال پر فوراََ ایکشن لیا جائے۔ تخفیف جرم اور مقدمات کے اندراج میں تاخیر ہرگز برداشت نہیں کی جائےگی۔ کرائم برخلاف پراپرٹی کی ایف آئی آر فوری درج کی جائے۔ ہوائی فائرنگ، ڈالہ کلچر اور پتنگ بازی کیخلاف بلا امتیاز کارروائیاں عمل میں لائی جائیں۔ ڈی آئی جی آپریشنزنے ویڈیو لنک کے ذریعے تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز سے لاءاینڈ آرڈر کی صورتحال اور انسدادکرائم کارروائیوں بارے میٹنگ کی۔انہوں نے کہا کہ تھانوں میں زیرالتواءدرخواستوں کو فوری طور پر حل کیا جائے اور رجسٹرز کی تکمیل بروقت یقینی بنائی جائے۔تھانوں میں غیر قانونی حراست کسی صورت قابل قبول نہیں۔انہوںنے ایس ایچ اوز کو 7 یوم میں تھانوں میں موجود تمام سامان کی فہرست فراہم کرنے اورتھانوں کی صفائی ستھرائی،اَپ لفٹنگ پر خصوصی توجہ کی بھی ہدایت کی۔
تھانوں کی سطح پرفیلڈ افسروں کی کارکردگی جانچنے کیلئے موثر میکانزم تشکیل
Aug 11, 2023