فیروز والہ( نامہ نگار) کالا شاہ کاگو قریب ڈاکو لاہور کے محمد اقبال اور بیوی سے دو لاکھ 90 ہزار روپے کی رقم موبائل اور دیگر سامان چھین کر فرار ہو گئے ۔ پٹھان کالونی کے قریب ڈاکو موٹر سائیکل سوار نوجوان عدیل سے نقدی موبائل چھین کر لے گئے۔ عایشہ سٹاپ کے قریب ناشتہ کرنے کے دوران 2 ڈاکو افضال علی سے موبائل اور15ہزار روپے کی رقم چھین کر لے گئے۔ ڈاکو تاجر سے10لاکھ60ہزارر وپے نقدی اورقیمتی موبائل چھین کرفرار ہوگئے۔ چوروں نے فیکٹری سے پونے دو لاکھ روپے کا سامان چوری کر لیا۔