لاہور(لیڈی رپورٹر) چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئربیورو کی چیئرپرسن سارہ احمد نے کہا ہے کہ بچے قوم کا مستقبل ہیں اور ہم ان کی بہتری کیلئے کوشاں ہیں۔ انہوںنے ان خیالات کااظہاریونیسف کی جانب سے چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئربیوروکیس مینجمنٹ اور ریفرل سسٹم کے حوالے سے منعقدہ ٹریننگ ورکشاپ سے خطاب میں کیا۔ ٹریننگ ورکشاپ میں چائلڈ پروٹیکشن پالیسی اور بچوں کے حقوق کے حوالے سے قوانین کے بارے میں آگاہی فراہم کی گئی۔ سارہ احمد نے کہا کہ کیس مینجمنٹ اور ریفرل سسٹم سے بچوں پر تشدد اور زیادتی کے کیسز کی روک تھام میں مدد ملے گی اور ٹریننگ ورکشاپ بچوں کے حقوق کے لیے کام کرنے والے اداروں کے افسران کی کیپسٹی بلڈنگ ہوگی۔