اقلیتیں قومی وجود کا حصہ ، انکے بغیر خوشحال معاشرے کا قیام ممکن نہیں:مدثر ریاض 


لاہور (لیڈی رپورٹر) محکمہ سوشل ویلفیئر پنجاب کے سیکرٹری ظہور حسین اور ڈائریکٹر جنرل مدثر ریاض ملک نے کہا ہے کہ اقلیتیں ہمارے قومی وجود کا حصہ ہیں اور ان کے بغیر خوشحال معاشرے کا قیام ممکن نہیں۔ تقریب میں مختلف مذاہب کے رہنماو¿ں مولانا عبدالخبیر آزاد، آرک بشپ لاہور سباسٹین فرانسس شا، بشپ ندیم کامران و دیگر مذہبی رہنماو¿ں نے اپنے خطاب میںبین المذاہب ہم آہنگی اور قومی یکجہتی کی اہمیت پر زور دیا۔ اس موقع پر مسلمان، عیسائی، سکھ، ہندو و دیگر رہنماو¿ں نے مل کر جشنِ آزادی کا کیک کاٹا۔ محکمہ سوشل ویلفیئر کی جانب سے پروگرام میں شرکت کرنے والے مذہبی رہنماو¿ں کو سفیرِ امن ایوارڈ پیش کیا گیا۔ قبل ازیں مذہبی رہنماو¿ں نے چمن اور عافیت سمیت سوشل ویلفیئر کے مختلف اداروں کا دورہ کیا اور وہاں رہائش پذیر بچوں اور بزرگوں میں تحائف تقسیم کیے۔

ای پیپر دی نیشن