Diggerکا ڈبلیو ڈبلیو ایف کے تعاون سے 4000 پودے لگانے کی مہم کا آغاز 

لاہور(کلچرل رپورٹر) پاکستان میں آو¿ٹ ڈور فٹ ویئر برانڈ Digger نے ورلڈ وائیڈ فنڈ فار نیچر کے تعاون سے بڑے پیمانے پر شجرکاری مہم شروع کر کے شہریوں کی ماحولیاتی بہبود کی طرف ایک اہم قدم اٹھایا ہے۔ 2 بڑے شہروں لاہور اور فیصل آباد میں 4000 پودے لگانے کا عمل یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کیمپس کالا شاہ کاکو میں شروع کیا گیا ہے جو موسمیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے اور سرسبز مستقبل کو فروغ دینے میں اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔ Digger کے پاس فعال صارفین کیلئے مستند آو¿ٹ ڈور پروڈکٹس تیار کرنے اور شہری کمیونٹیز کی ماحولیاتی بہبود کو فروغ دینے کا مشن ہے۔ اب اس کو عملی شکل دے دی گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن