لاہور (نیوز رپورٹر) پاکستان مرکزی مسلم لیگ نے 12، 13 اور 14 اگست کو یوم آزادی بھرپور جوش وخروش سے منانے کا اعلان کر دیا۔ پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے انفارمیشن سیکرٹری محمد تابش نے مرکزی کابینہ کے اجلاس کے بعد کہا ہے کہ مرکزی مسلم لیگ یوم آزادی کی مناسبت سے ملک بھر میں ریلیاں نکالے گی۔ بڑے شہروں میں آزادی فسٹیولز کا انعقاد کیا جائیگا۔ جس میں اس مملکت خداد پاکستان کیلئے دی جانے والی والی قربانیوں پر اپنے بزرگوں کو تحسین پیش کیا جائے گا۔ اور اس خطہ ارض کیلئے قربان ہونے والے شہداءکو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔ پاکستان میں اس وقت مایوسی کے حالات ہیں۔ ہماری اشرافیہ نے ملک کو تباہی اس دہانے پر لاکھڑا کیا ہے۔ کہ عوام یہاں سے نکلنے پر مجبور ہوچکی ہے لیکن پاکستان مرکزی مسلم لیگ اس عزم کا اظہار کرتی ہے کہ ہم مل کر اس ملک کو ان اندھیروں اور مایوسیوں سے نکالیں گے اور کلمہ طیبہ کی بنیاد پر اس ملک کو نہ صرف متحد کریں گے بلکہ آگے بڑھائیں گے۔ آج وطن عزیز کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں پر خطرات منڈلا رہے ہیں۔ یہ یوم آزادی ملک میں ایک عزم و استقلال نوید ثابت ہو گا اور قوم کو کو مایوسیوں کے اندھیروں سے نکال کر روشن مستقبل کا پیش خیمہ ثابت ہوگا۔ ہم اتحاد امت کے قیام ملک کو درپیش امن و امان اور اقتصادی بحرانوں کا متحد ہو کر مقابلہ کرنے کا عزم پیدا کریں گے۔ بیرونی طاقتوں کا ملک اور عالم اسلام کیخلاف ہونے والی سازشوں کو بے نقاب کریں گے۔