لاہور(کامرس رپورٹر)سٹیٹ بنک نے بینکوں کی زرعی قرضوں کی کارکردگی کا تعین کرنے کیلئے ایک جامع سکورنگ ماڈل متعارف کرایا۔ اس سکورنگ ماڈل کی بنیاد پر بینکوں کی درجہ بندی ان کے حجم کے مطابق کی جاتی ہے۔ بینک آف پنجاب نے مالی سال 2023 کیلئے درمیانے درجے کے بینکوں میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔ مجموعی طور پر بی اوپی کا سکور تمام کمرشل بینکوں میں دوسرے نمبر پر ہے۔ اس سکور میں موجودہ بقایا قرض دہندگان، علاقائی ، جغرافیائی تقسیم، بقایا کل قرضہ جات پورٹ فولیو اور زراعت کے شعبے فارم اور غیر فارم دونوں میںمجموعی طور پر تقسیم کا حجم بھی شامل ہے۔ بی اوپی کے نہ صرف زرعی صارفین میں نمایاںاضافہ ہوا ہے بلکہ اس نے زرعی شعبہ میں سب سے زیادہ کولیٹرل بغیر سکیورٹی غیر ضمانتی قرضہ جات بھی جاری کیے ہیںاور اس کے ساتھ ساتھ بغیر سکیورٹی ذاتی ضمانت پرپولٹری، ڈیری اور لائیوسٹاک کیلئے قرضے فراہم کیے گئے ہیں۔ ”بی اوپی کسان دوست“ کے بینر تلے وسیع پراڈکٹس فراہم کرتا ہے جس میں روزمرہ کے بینکنگ کیلئے منافع بخش اکا¶نٹس سے لے کر خصوصی قرضہ جات تک شامل ہیں۔ بی اوپی اپنے نیٹ ورک اور اسٹیٹ آف آرٹ مصنوعات اور خدمات سے فائدہ اٹھا کر زراعت کے شعبے کی ترقی اور پائیداری کو فروغ دینے کیلئے پرعزم ہے۔
سٹیٹ بنک کی زرعی قرضوں کی کارکردگی کا تعین کیلئے جامع سکورنگ ماڈل متعارف
Aug 11, 2023