الحمراءکلچرل کمپلیکس میں یوم آزادی مقابلہ مصوری ،سیکرٹری اطلاعات نے انعامات تقسیم کیے

Aug 11, 2023

لاہور(کلچرل رپورٹر)الحمراءکلچرل کمپلیکس قذافی سٹیڈیم میں یوم آزادی کی مناسبت سے مقابلہ مصوری کا انعقاد کیا گیا۔سیکرٹری اطلاعات وثقافت پنجاب علی نواز ملک تقریب تقسیم انعامات کے مہمان خصوصی تھے۔ ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراءمحمد سلیم ساگر نے سیکرٹری اطلاعات علی نواز ملک کو آرٹسٹوں کا کام دیکھایا۔اہم موقع پر علی نواز ملک کی موجودگی نے مقابلہ میں شرکت کرنے والوں کے حوصلہ بڑھائے۔نامور آرٹسٹ میاں اعجاز الحسن اور آمنہ پٹودی جیوری کے ممبر تھے۔مقابلہ آمنہ ملک کے نام رہا،دوسری پوزیشن نمرہ اصغر جبکہ تیسری پوزیشن سویرا نواب نے جیتی۔سیکرٹری اطلاعات وثقافت پنجاب علی نواز ملک کی مقابلہ جیتے والوں کو مبارکباد دی۔دریں اثناءلاہور آرٹس کونسل الحمراءمیں یوم آزادی پاکستان کی مناسبت سے تقریبات شروع ہو گئیں۔ الحمراءکلچرل کمپلیکس میں لائیو پینٹنگ مقابلے کا آغاز ہوگیا۔ چیئرمین الحمراءقاسم علی شاہ اور ایگزیکٹوڈائریکٹر محمد سلیم ساگر نے مقابلہ کا افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب میں محمد سلیم ساگر نے ابتدائی کلمات میں بچوں کا بھرپور حوصلہ بڑھایا۔چیئرمین بورڈ آف گورنز لاہور آرٹس کونسل الحمراءقاسم علی شاہ نے اس حوالے سے کہا کہ لکھاری شخص کا الحمراءکاسربراہ ہونا ادارہ کی خوش قسمتی ہے۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمراءمحمد سلیم ساگر نے کہا کہ ہم مقابلہ مصوری میں شریک بچوں کا خیر مقدم کرتے ہیں۔مقابلہ کا مصوری نئی نسل کو قائدین تحریک پاکستان کی جدوجہد سے روشناس کروانا ہے

مزیدخبریں