واپڈا ہاو¿س میں آبی وسائل پر ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات کے حوالے سے سیمینار

لاہور(نیوز رپورٹر) واپڈا ہاو¿س میں آج واپڈا کی جانب سے آبی منصوبوں پر ماحولیاتی تبدیلی سے ہونے والے اثرات پر ورلڈ بنک کے اشتراک سے ایک سیمینارمیں چیئرمین واپڈا انجینئر لیفٹیننٹ جنرل سجاد غنی (ریٹائرڈ) سیمینار کے مہمانِ خصوصی تھے۔ سیمینار میں یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرحبیب الرحمن، ورلڈ بنک کے سوشل ڈویلپمنٹ سپیشلسٹ عمران الحق، ریسرچرز، پروفیشنلز اور مختلف یونیورسٹیز سے ایکسپرٹس نے شرکت کی۔ ممبر (واٹر) واپڈا، جنرل منیجرز اور دیگر سینئر آفیسرز بھی اِس موقع پر موجود تھے۔ چیئرمین واپڈا نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی دنیا بھر کیلئے ایک حقیقی چیلنج ہے۔ گلو بل کلائمیٹ رِسک انڈیکس کے مطابق پاکستان کاشمار ماحولیاتی تبدیلیوں کا شکار ہونے والے ممالک کی فہرست میں 8 ویں نمبر پر ہے۔ پاکستان کو گزشتہ سال ماحولیاتی تبدیلی سے منسلک دو قدرتی آفات سیلاب اور خشک سالی کا سامنا کرنا پڑا۔ دنیا بھر میں اب اِس مسئلے کے حوالے سے آگہی بڑھ رہی ہے۔ ماحولیاتی تبدیلی کے بد ترین اثرات کی روک تھام کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔سیمینار سے گفتگو کرتے ہوئے ورلڈ بنک کے عمران الحق نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی ایک اہم چیلینج ہے جس کا دنیا بھر کو سامنا ہے، لہٰذاہمیں ایک دوسرے سے سیکھنے کی ضرورت ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن