لاہور (خصوصی نامہ نگار) انٹر نیشنل ختم نبوت موﺅمنٹ ورلڈ کے مرکزی امیر مولانا ڈاکٹر سعید احمد عنایت سے مکہ مکرمہ میں ان کی رہاش گاہ پرمختلف ممالک برطانیہ، ترکی، ہندوستان اور پاکستان سے عمرہ کیلئے آئے ہوئے علماءکرام عالمی اتحاد اہل سنت کے سربراہ متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن،مولانا حافظ محمد اکرام، مولانا ابوالحسن علی لکھنوی، پروفیسر ڈاکٹر عبدالقیوم ام القریٰ یونیورسٹی، مولانا عبداللہ بہادر گھمن اور دیگر علماءنے ملاقات کی اور”مجلس حدیث مسلسلات“ میں شرکت کی اس موقعہ پر مولانا ڈاکٹر سعید احمد عنایت اللہ نے ان علماءکرام کو حدیث مسلسل کی ”سند اجازت حدیث“ دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں علماءکرام اپنے اکابرین و اسلاف کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اپنے اپنے ملک کے قوانین کا احترام کریں اور حکمت و دانائی کے ساتھ اشاعت دین، نسل نو کے ایمان کی حفاظت،غلبہ اسلام اور عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔آنےوالے حالات پاکستان و دیگر اسلامی ممالک کیلئے بہتر دکھائی دیتے ہیں۔ پاکستان میں ناموس صحابہؓ و اہل بیتؓ بل کی منظوری دینی و مذہبی قوتوں کی تقویت،ملک کی ترقی واستحکام اورمثالی امن کے قیام کاباعث ہوگا ۔عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ عشق رسول کا تقاضہ، دنیا میں کامیابی، آخرت میں خاتم النبیین کی شفاعت اور حصول جنت کا بہترین ذریعہ ہے۔
مولانا ڈاکٹر سعید احمد عنایت اللہ سے مختلف ممالک کے علماءکرام کی ملاقات
Aug 11, 2023