زرمبادلہ کے ذخائر 12 کروڑ 46 لاکھ ڈالر کم ہوگئے 


کراچی +اسلام آباد (کامرس رپورٹر +نوائے وقت رپورٹ ) ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 4 اگست کو ختم ہوئے ہفتے میں 12 کروڑ 46 لاکھ ڈالر کم ہوئے ہیں۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری زرمبادلہ کے ذخائر کے اعداد و شمار کے مطابق چار اگست تک ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 13 ارب 33 کروڑ 91 لاکھ ڈالر رہے۔ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 4 اگست کو ختم ہوئے کاروباری ہفتے میں 12.46کروڑ ڈالر کم ہوئے، سٹیٹ بینک کے ذخائر 11.04 کروڑ ڈالر کم ہوکر 8 ارب 4 کروڑ ڈالر رہے۔کمرشل بینکوں کے ذخائر 1.42 کروڑ ڈالر کم ہوکر 5.29 ارب ڈالر رہے۔بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے جولائی 2023 میں 2 ارب 2 کروڑ ڈالر وطن عزیز بھیجے ۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق جولائی میں بھیجی ترسیلات جون کے مقابلے میں 7 اعشاریہ 3 فیصد اور جولائی 2022 سے 19 اعشاریہ 3 فیصد کم ہیں۔جولائی میں سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے 48 کروڑ 67 لاکھ ڈالر، امارات سے ساڑھے 31 اور برطانیہ سے ساڑھے 30 کروڑ ڈالر بھیجے ہیں۔امریکہ میں مقیم پاکستانیوں نے جولائی میں 23 کروڑ 81 لاکھ ڈالر کی ترسیلات پاکستان بھیجیں۔ 
زرمبادلہ 

ای پیپر دی نیشن