الیکشن کمشن نے وفاق میں پوسٹنگ ، ٹرانسفر پر پابندی عائد کردی 


اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) الیکشن کمشن نے وفاق میں پوسٹنگ، ٹرانسفر پر پابندی عائد کر دی ہے۔ الیکشن کمشن نے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو خط لکھ دیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے خط میں کہا گیا ہے کہ قومی اسمبلی اور وفاقی کابینہ تحلیل ہو چکی، نگران سیٹ اپ کی تشکیل تک ہر قسم کی ٹرانسفر پوسٹنگ روک دی جائے۔ الیکشن کمیشن نے کہا کہ جلد نگران وزیراعظم اور کابینہ کی تشکیل ہو جائے گی، علم میںآیا ہے کہ بڑے پیمانے پر وزارتوں اور ڈویژنز میں ٹرانسفر، پوسٹنگ کی منصوبہ بندی کی گئی ہے، نگران حکومت کے آنے تک ایسے کسی اقدام سے گریز کیا جائے۔ الیکشن کمیشن نے کہا کہ نگران حکومت کی تشکیل کے بعد قانون اور پالیسی کے مطابق ٹرانسفر، پوسٹنگ کی جاسکتی ہے۔
الیکشن کمشن

ای پیپر دی نیشن