نگران سیٹ اپ ، چوہدری شجاعت نے وزراءکیلئے 5نام دیدیئے


اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے نگران سیٹ اپ کیلئے اتحادیوں سے نام طلب کر لئے۔اس حوالے سے ذرائع نے بتایاہے کہ سربراہ (ق) لیگ شجاعت حسین کا خط وزیراعظم شہباز شریف کوموصول ہوگیا جس میں انہوں نے نگران وزرا ءکےلئے 5نام دیئے ہیں۔ذرائع کے مطابق چوہدری شجاعت کے تجویز کردہ ناموں میں ڈاکٹر امجد، عائشہ گلالئی، انصر فاروق ، غلام مصطفی ملک اور ڈاکٹر عرفان شامل ہیں۔چوہدری شجاعت نے وزیراعظم کو (ق) لیگ کی کور کمیٹی کی سفارشات سے آگاہ کیا ہے۔
چودھری شجاعت

ای پیپر دی نیشن