گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اخترزماں نے صوبہ بھر کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو ویڈیو لنک اجلاس کے ذریعے ہدایات جاری کرتے کہا کہ یوم آزادی کو پورے جو ش و خروش اور ملی جذبے کیساتھ منائیں گے، صوبہ کے تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز 13 اور 14 اگست کی تقریبات کے حوالے سے 14 اگست کو جشن آزادی تقریبات کا اہتمام کریں،، تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں14 اگست کے حوالے سے خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔ 13 اگست کی رات فائر فائٹنگ ،محفل مشاعرہ اور میوزیکل نائٹ و دیگر پروگرام ہونگے ،تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز چیمبرآف کامرس کے اراکین کو بھی آن بورڈ لیں۔
کیونکہ مخیر حضرات اور بزنس کمیونٹی کا اشتراک بھی انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔
یوم آزادی پورے جو ش و خروش کیساتھ منائیں گے:زاہد اختر زماں
Aug 11, 2023