گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )سیکرٹری نیشنل ایگریکلچرل ایجوکیشن ایکریڈیشن کونسل اسلام آبادڈاکٹر عبدالغفار نے کہا ہے کہ طالبات میں تابناک مستقبل بنانے کی جستجوطلبا کے مقابلے میں زیادہ ہے، تعلیمی میدان میں خواتین کا کلیدی مقام حاصل کرنے کا تسلسل کبھی رکے گا نہیں، تعلیمی ترقی میں نجی اداروں نے بھی قابل ستائش کردار ادا کیا ہے میری ایسے اداروں کے منتظمین سے گزارش ہے کہ طلبا کی رہنمائی کے پروگراموں کی تعداد بڑھائی جائے کیونکہ آ ج کا طالبعلم مطالعہ اور مشاہدہ کو تقریبا چھوڑ چکا ہے، کتاب کیطرف راغب طلبا میں آگے بڑھنے کی جستجو ابھر کر اور مزید نکھر کر سامنے آتی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی کالج میں آگاہی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پرطالبات نے مختلف پروگرام سے متعلق سولات کیے، پروگرام کوآرڈینیٹر عبداللہ، ڈائریکٹر سینٹ میری کالج خرم یوسف،ہیڈآف ڈیپارٹمنٹ فاطمہ شاہد نے بھی خطاب کیا۔
طالبات میں تابناک مستقبل کی جستجوطلبا سے زیادہ ہے:ڈاکٹرعبدالغفار
Aug 11, 2023