قونصلیٹ جنرل آف پاکستان دبئی میں’’یوم استحقاق کشمیر ‘‘ تقریب کا انعقاد

Aug 11, 2023

طاہر منیر طاہر

تقریب میں کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی کے افراد کی بڑی تعداد کی شرکت ۔مقررین نے بھارتی فورسز کی طرف سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی مذمت کی
 قونصلیٹ جنرل آف پاکستان دبئی میں آج یوم استحقاق کے حوالے سے ایک کمیونٹی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں دبئی میں مقیم کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی کے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اجتماع سے کشمیری رہنماؤں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے کمیونٹی کے افراد نے خطاب کیا۔ انہوں نے 5 اگست 2019 کو بھارت کی یکطرفہ اور غیر قانونی کارروائیوں کے ساتھ ساتھ IIOJK میں بھارتی فورسز کی طرف سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی مذمت کی اور کشمیریوں کے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ مقصد کے حصول تک بھارتی ریاستی دہشت گردی کے باوجود جدوجہد آزادی جاری رکھیں گے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بھارت اخلاقی اور قانونی طور پر کشمیری عوام کو ان کا حق خودارادیت دینے کا پابند ہے جیسا کہ اقوام متحدہ کے چارٹر میں درج ہے۔ انہوں نے عالمی برادری سے بھی اپیل کی کہ وہ تنازعہ کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل کرکے اپنا کردار ادا کرے۔ اپنے ریمارکس میں قائم مقام قونصل جنرل رحیم اللہ وزیر نے کہا کہ آج 5 اگست 2019 کو بھارت کے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات کے چار سال مکمل ہو رہے ہیں۔ اس غیر قانونی اور یکطرفہ اقدام کا مقصد جموں و کشمیر کی بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ متنازعہ حیثیت کو تبدیل کرنا اور آبادیاتی ڈھانچے کو تبدیل کرنا ہے۔ مقبوضہ علاقے کے یہ اقدام اقوام متحدہ کے چارٹر، یو این ایس سی کی متعلقہ قراردادوں اور بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی ہے۔   قائم مقام قونصل جنرل نے تنازعہ کشمیر کے پرامن حل کے لیے پاکستان کے موقف کا اعادہ کیا اور کشمیری بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھنے کے پاکستانی حکومت اورعوام کے مضبوط عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے عالمی برادری، انسانی حقوق کی تنظیموں، بین الاقوامی میڈیا اور سول سوسائٹی سے مطالبہ کیا کہ وہ کشمیری عوام کی حالت زار کا نوٹس لیں جنہیں بھارتی مظالم کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ تقریب کے موقع پر IIOJK میں بھارتی مظالم کی عکاسی کرنے والی تصویری نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا۔ تقریب کے دوران IIOJK میں بھارتی قابض افواج کی طرف سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر ایک مختصر دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی۔ تقریب کا اختتام کشمیری شہدائ￿  کے لیے خصوصی دعا اور جدوجہد کی کامیابی کے ساتھ ہوا۔

سفارت خانہ پاکستان ابو ظہبی میں یوم استحصال کشمیر پر سیمینار کا انعقاد
 پانچ  اگست 2019 کو ہندوستان کے غیر قانونی اور یکطرفہ فیصلے کے بارے میں پاکستانیوں اور عالمی برادری کی یادوں کو تازہ کرنے کے مقصد اور ہندوستان کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر (IIOJK) کی بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ متنازعہ حیثیت کو تبدیل کرنے کے لیے سفارت خانہ پاکستان، ابوظہبی میں "یوم استحقاق" کے موضوع پر ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں اور کشمیریوں نے شرکت کی۔ تقریب کے دوران پاکستان کی قیادت کے خصوصی پیغامات حاضرین کو پڑھ کر سنائے گئے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سفیرپاکستان برائے متحدہ عرب امارات  فیصل نیاز ترمذی نے یوم استحقاق کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ بھارت کا 5 اگست 2019 کا یکطرفہ اور غیر قانونی اقدام اقوام متحدہ کے چارٹر، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں سمیت بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔ اپنے کشمیری بھائیوں کی حمایت کے لئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے فیصل نیاز ترمذی نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ بھارتی قابض افواج کی جانب سے ریاستی سرپرستی میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو روکنے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرے۔ اور تنازعہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل کیا جائے۔
تقریب کے دوران IIOJK میں بھارتی مظالم اور زندگی کی عکاسی کرنے والی خصوصی دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی

مزیدخبریں