لاہور (کامرس رپورٹر )قائم مقام چیئرمین پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشنزفرنٹ( پیاف) نصراللہ مغل نے وائس چیئرمین پیاف طاہر منظور چودھری کے ہمراہ تاجروں و صنعتکاروں کے وفد سے ملاقات میں کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی شرائط پر بجلی کی قیمتوں میں مسلسل اضافوں سے صنعتی و تجارتی شعبہ متاثر ہورہا ہے۔ آئی ایم ایف کڑی شرائط کے مطابق ستمبر تک بجلی کے فی یونٹ میں 1.25روپے مزید اضافہ ہوگا۔کمرشل بنیادوں پر بجلی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافوں سے کاروبار ی سرگرمیاں متاثر ہورہی ہیں۔ آئی ایم ایف کے قرضوں سے کاروباری برادری کو کوئی فائدہ نہیں ہوا بلکہ ان پر مسلسل بوجھ ڈالا جارہا ہے۔مہنگی بجلی استعمال کرنے کے بعد اگلے ماہ سے بجلی بلوں میں ماہانہ،سہہ ماہی فیول ایڈجسٹمنٹ کرکے بلوں میں ہوشربا اضافہ کرکے وصولی ظالمانہ فیصلہ ہے، کاروباری حضرات اپنے فروخت شدہ اشیا پر صارفین سے اگلے ماہ یا تین ماہ بعد وصولی نہیں کرسکتے۔
قائم مقام چیئرمین پیاف کی وائس چیئرمین پیاف کے ہمراہ وفد سے ملاقات
Aug 11, 2023