لاہور(کامرس رپورٹر )لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے قائم مقام صدر ظفر محمود چوہدری نے کہا ہے کہ نئی حکومتی ٹیم کے پاس ملک کی معاشی ترقی کیلئے ایک منصوبہ ہونا چاہیے کیونکہ گزشتہ 5 سالوں میں معاشی چیلنجز کئی گنا بڑھے ہیں۔ ایک درآمدی اور برآمدی پالیسی کی اشد ضرورت ہے جو تاجر برادری کی مشاورت سے تشکیل دی جائے۔انہوں نے معیشت میں گہری دلچسپی لینے پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ چیف آف آرمی سٹاف نے جو کردار ادا کیا اس نے ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا۔ انہوں نے کہا کہ معاشی پالیسیاں سیاسی جماعتوں کے منشور کا اہم حصہ ہونی چاہئیں۔ ملک میں سیاسی اور معاشی استحکام کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔ معاشی ترقی کی رفتار تیز ہو سکتی ہے بشرطیکہ ٹیکس کے نظام کے حوالے سے تاجر برادری کے تحفظات کو دور کیا جائے۔
نئی حکومتی ٹیم کے پاس معاشی ترقی کیلئے منصوبہ ہونا چاہیے : ظفر محمود چوہدری
Aug 11, 2023