جشن آزاد ی بھر پور جوش و خروش سے منایا جائیگا :سیکرٹری انڈسٹریز احسان بھٹہ

Aug 11, 2023

لاہور(کامرس رپورٹر) چیئر پرسن ٹیوٹا سیکرٹری انڈسٹریزاور چیئرپرسن ٹیوٹا احسان بھٹہ نے کہا ہے کہ انڈسٹریز ڈیپارٹمنٹ کے تحت پنجاب میں جشن آزادی بھر پور طریقے سے منایا جائے گا۔پنجاب بھر میں ٹیوٹا کے اداروں میں تقریبات منعقد کی جائیں گی۔وہ 14اگست کو ہونے والی تقریبات کو حتمی شکل دینے کیلئے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ ٹیوٹا سیکرٹیریٹ میں ہونے والے اس اجلاس میں ڈی جی (پی ایس ڈی اے )،چیئر مین (پی بی ای ٹی ) ،چیئر مین (ٹی ٹی بی )، چیئرمین ( پی وی ٹی سی) اور دیگر افسران شریک ہوئے۔ احسان بھٹہ نے کہا کہ تمام ٹیوٹا کے ادارے 14اگست کو پرچم کشائی تقریب منعقد کرینگے گے۔ ٹیوٹا کے اداروں میں 14اگست کی بھر پور تیاری کے ساتھ تقریبات منعقد کی جائیں گی۔ چیئر پرسن نے ہدایت کی کہ سمر بوٹ  کیمپ کی تقسیم سر  ٹیفکیٹ تقریب بھی پنجاب بھر میں 14اگست کو ہی مرکزی تقریب میں کی جائے گی۔احسان بھٹہ نے کہا کہ انڈسٹر یز ڈیپارٹمنٹ کے تحت تمام عمارتوں میں 13اگست کی رات سے سبز اور سفید لائٹینگ کی جائے گی۔ پنجاب سمال انڈٹریز اور لاہور میوزم طلباء کیلئے پینٹنگ مقابلہ منعقد کرینگے۔ مقابلے میں سکول کالجز ٹیوٹا اور تیانجن یونیورسٹی کے طلبہ شریک ہونگے۔ لاہور میوزم میں 2 روزہ تقریبات میں دیگر ایونٹ بھی شامل ہونگے جن میں ڈسپلے آف پاکستان ہنڈی کرافٹ شاپ ،لائیو آرٹیسنز ،ڈسپلے آف پی آئی  ایس سی پبلیکیشن اور وومن ریسورس سنٹرز کے سٹالز شامل ہوں گے ۔ ڈی جی انڈسٹریز ،پونچھ ہائوس اور تمام اضلاع میں بھی انڈسٹریز افسران تقریبات منعقد کرینگے۔ 

مزیدخبریں