نادیہ ثاقب کی زیر سرپرستی سوشل سکیورٹی ہسپتال ملتان روڈ لاہور کا تاریخی اعزاز

Aug 11, 2023

لاہور (کامرس رپورٹر) کمشنر سوشل سکیورٹی (پیسی) نادیہ ثاقب کی زیر سرپرستی سوشل سکیورٹی ہسپتال ملتان روڈ لاہور نے تاریخی اعزاز حاصل کیا ہے۔ کالج آف فزیشن اینڈ سرجن پاکستان نے سوشل سکیورٹی ہسپتال کے 6 شعبہ جات کو پوسٹ گریجویٹ ٹریننگ کے لئے تسلیم کر لیا ہے۔ جنرل سرجری، میڈیسن، گائنی، پیڈیاٹرک میڈیسن، ریڈیالوجی اور پلمانولوجی کے شعبہ جات میں ٹریننگز کی اجازت دے دی گئی۔نادیہ ثاقب نے میڈیکل سپرٹنڈنٹس ہسپتال ڈاکٹر سہیل اسلم، ہسپتال کنسلٹنس ڈاکٹر عامر اقبال، ڈاکٹر صفدر بلوچ، ڈاکٹر طاہر حمید، ڈاکٹر غزالہ افتخار ڈاکٹر شگفتہ جبار،ڈاکٹر ظلہ ہمائ، ڈاکٹر نائلہ خاور، ڈاکٹر آمنہ آصف،ڈاکٹر شمائلہ شاہ زین، ڈاکٹر فائزہ، ڈاکٹر سدرہ کی کارکردگی کو شاباش دی اور اس حوالے سے اْن کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ تمام سٹاف ممبرز (پیسی) کو مبارک باد پیش کرتی ہوں۔ کالج آف فزیشن اینڈ سرجن کا ٹریننگ کیلئے سوشل سکیورٹی ہسپتال کا انتخاب خوش آئند ہے۔

مزیدخبریں