اوٹاوا (نوائے وقت رپورٹ) پاکستانی نوجوان کینیڈا میں خواتین کو بچاتے ہوئے ڈوب گیا۔ کینیڈین میڈیا کے مطابق حال ہی میں کینیڈا پہنچنے والا پاکستانی رضا عزیز جھیل میں تین خواتین کو بچاتے ہوئے ڈوب گیا۔ رضا عزیز حال ہی میں پشاور سے کینیڈا کے شہر سسکاٹون پہنچا تھا۔ رضا عزیز جھیل میں تین خواتین کو بچانے سے قبل ہی ڈوب گیا۔ اس کا پاؤں جھیل میں جھاڑیوں میں پھنس گیا تھا۔ رضا عزیز کی آخری رسومات کیلگری میں ادا کی گئیں۔ ابتدائی تحقیقات میں واقعے میں مجرمانہ عنصر کی نشاندہی نہیں ہوئی۔