پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کی عبوری ضمانتوں پر تحریری حکم جاری

لاہور ( این این آئی) انسداد دہشتگری کی خصوصی عدالت لاہور نے پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی اوراسدعمر کی عبوری ضمانتوں پر تحریری حکم جاری کردیا۔تحریری حکم کے مطابق درخواست گزاروں نے دلائل کے لیے مہلت مانگی، درخواست گزاروں کی استدعا پر کارروائی ملتوی کی جاتی ہے۔درخواست گزاروں کے وکیل 18اگست کو عبوری ضمانتوں پر دلائل دیں،شاہ محمود قریشی اور اسد عمر پر جناح ہائوس حملہ کیس سمیت متعدد مقدمات درج ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...