جھنگ: میڈیسن ڈسٹری بیوشن میں دھماکہ، مالک جاں بحق

Aug 11, 2023

جھنگ (نامہ نگار) میڈیسن ڈسٹری بیوشن میں دھماکے سے نوجوان جاں بحق ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق ٹوبہ روڈ سول لائن میں نور ڈسٹری بیوٹرز میں اچانک دھماکہ ہوا جس سے کمرے میں آگ لگ گئی۔ کمرے میں موجود ڈسٹری بیوشن مالک عدنان سرور موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ عدنان سرور چیچہ وطنی سے پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے میجر ریٹائر محمد سرور کے بیٹے تھے۔ پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

مزیدخبریں