اوکاڑہ (نامہ نگار) دریائے ستلج سرچ آپریشن کا آٹھواں روز، 4 لاپتہ افراد کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق دریائے ستلج ڈوبنے والی کشتی سے لاپتہ ہونے والے افراد کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن آٹھویں دن بھی جاری۔ علی الصبح سرچ آپریشن دوبارہ شروع کیا گیا۔ ریسکیو آپریشن میں تین اضلاع (اوکاڑہ، پاکپتن اور بہاولنگر) کی ریسکیو ٹیمیں اور ضلعی انتظامیہ حصہ لے رہی ہیں۔ اب تک 10 ڈیڈ باڈیز کو ریکور کر کے لواحقین کے حوالے کیا جا چکا ہے۔