سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد وزیر اعظم متحرک،اتحادیوں سے مشاورت کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمن کی وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات آج ہونے کا امکان ہے،اپوزیشن لیڈر کے ساتھ ملاقات میں بھی اس حوالہ سے بات چیت ہو گی۔ذرائع کا مزید کہناہے کہ وزیر اعظم اپنی قانونی ٹیم سے مشاورت بھی کریں گے،اسپیکر قومی اسمبلی بھی اس حوالہ سے قانونی ماہرین سے مشاورت کریں گے۔