خاتون اول کی طبیعت ناساز، شہباز شریف کی ہنگامی آمد

Aug 11, 2023 | 13:30

خاتون اول نصرف شہباز کی طبیعت انتہائی ناساز ہونے کی اطلاعات ہیں۔ وہ گزشتہ 3 روز سے ہسپتال میں زیرعلاج ہیں۔خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی اہلیہ اور خاتون اول نصرت شہباز کی طبیعت انتہائی تشویشناک ہے۔ نصرت شہباز گزشتہ 3 روز سے اتفاق ہسپتال ماڈل ٹاون میں داخل ہیں۔ خاندانی ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف اپنی اہلیہ نصرت شہباز کی عیادت کے لئے اسلام آباد سے ہنگامی طور پر لاہور پہنچے۔ وزیراعظم نے اپنی اہلیہ کے ساتھ ہسپتال میں وقت گزارا۔ ذرائع نے خبر دی ہے کہ وزیراعظم کے دونوں صاحبزادے حمزہ شہباز اور سلیمان شہباز بھی اتفاق ہسپتال میں موجود ہیں۔ تاہم وزیراعظم شہباز شریف اب سے کچھ دیر بعد انتہائی ضروری سرکاری مصروفیات کے لئے لاہور سے اسلام آباد کے لئے روانہ ہوں گے۔

مزیدخبریں