عدلیہ، فوج اور حکومت پر کون اور کب دباؤ ڈالے گا؟ بشریٰ بی بی کی مبینہ ڈائری سامنے آگئی

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی مبینہ ڈائری سامنے آئی ہے جس میں ہوشربا اور چشم کُشا انکشافات سامنے آئے ہیں۔مبینہ ڈائری میں بشریٰ بی بی چیئرمین پی ٹی آئی کو سیاسی ڈکٹیشن دے رہی ہیں. وہ یہ تک بتا رہی ہیں کے پی ٹی آئی کی سیاسی حکمتِ عملی کس وقت کیا اور کیسی ہوگی. ڈائری میں بشریٰ بی بی یہ بھی بتارہی ہیں کہ کون کیسے عدلیہ، فوج اور حکومت پر دباؤ ڈالے گا؟مبینہ ڈائری میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ اگر گورنر راج لگائیں تو قانونی چارہ جوئی اور شہر بند کرنے کی تیاری کی جائے، اگر گورنر راج لگائیں تو پہیہ جام ہڑتال کی جائے۔بشریٰ بی بی کی مبینہ ڈائری میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ اتنا پریشر دینا ہے کہ عدالت کوئی نیگیٹو فیصلہ نہ دے سکے یعنی بہت لوگ ہوں. پہلے اعلان نہیں کرنا اور پارٹی کو نہیں بتانا کہ آپ کتنے دنوں کے لیے آرہے ہیں، عدالتی فیصلے والے روز صبح سے عوامی فضا بنا دینی ہے کہ عدالت کوئی منفی فیصلہ نہ کرسکے، بہتر یہ ہے کہ بڑے بڑے وکیلوں سے بیان دلوائیں، بس ایک پریشر رکھنا ہے۔سابق وزیراعظ، کی اہلیہ کی مبینہ ڈائری میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ وکیلوں نے جو کچھ اہم سوال کرنے ہیں اور خان نے نہیں بولنے وہ یہ ہیں، ہم جو بھی درخواست لے کر جاتے ہیں انصاف کے لیے وہ کیوں نہیں سنی جاتی؟ بندیال آگیا ہے، نواز نے کہا تھا کہ اب دیکھتے ہیں یہ گورنمنٹ کیسے رہے گی۔مبینہ ڈائری میں بشریٰ بی بی کی جانب سے یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ خواجہ (حارث) سوال اٹھائیں کہ اعظم سواتی کے کیس میں اُن کے مقامی سہولت کار کون تھے؟بشریٰ بی بی کی مبینہ ڈائری میں یہ احکامات بھی درج ہیں کہ عمران خان کس وقت کیا اور کیسے کھائیں گے، ڈائری میں لکھا ہے عمران خان نے صبح اٹھتے ہی قہوہ، شہد اور جوس پینا ہے، دوپہرکو وٹامنز کے ساتھ صرف کباب، گوشت اور مچھلی کھانی ہے۔بشریٰ بی بی وکلاء کو ہدایت دیتی تھیں کہ آپ نے کہنا ہے ہماری درخواست کیوں نہیں سنی جاتی؟ بندیال آ گیا، نواز نے کہا تھا اب دیکھتے ہیں یہ حکومت کیسے رہے گی، خواجہ حارث سوال اٹھائیں اعظم سواتی کیس میں مقامی سہولت کار کون تھے؟ڈائری کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کی سوچ اور شخصیت ”مرشد“کی مکمل قید میں رہیں، سابق وزیراعظم نے مکمل گرفت میں آنے پر اہلیہ کو “مرشد“ کہنا شروع کر دیا تھا۔

چیئرمین پی ٹی آئی کی شخصیت پر بشریٰ بی بی کے دقیانوسی خیالات کی چھاپ رہی، انکے کھانے پینے پر بھی بشریٰ بی بی کا مکمل کنٹرول رہا۔بشریٰ بی بی کی ہاتھ سے لکھی ڈائری میں مزید انکشافات سامنے آئے ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی کی زندگی کے تمام فیصلے بشریٰ بی بی کی گرفت میں رہے، ڈائری میں درج ہے کہ سابق وزیراعظم نے کس وقت کیا کھانا ہے اور کیسے کھانا ہے. چیئرمین پی ٹی آئی نے صبح قہوہ، شہد اور جوس پینا ہوتا تھا، دوپہر کو کباب، گوشت، مچھلی کھانی تھی، وٹامنزبھی لینے تھے۔ڈائری میں دودھ کے بارے میں بھی بشریٰ بی بی کی عجیب منطق سامنے آئی ہے جس میں درج ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو دودھ صرف رات 12 بجے پینے کی اجازت تھی۔

واضح رہے کہ ان انکشافات میں سب سے زیادہ پریشانی کی بات یہ ہے کے اللہ تعالیٰ سے کیا دعا اور کن لفظوں کے ساتھ مانگنی ہے وہ بھی بشریٰ بی بی چیئرمین پی ٹی آئی کو ڈائری میں لکھ کر ڈکٹیٹ کررہی ہیں۔دعا کے اندر ہوشیاری سے انہوں نے عمران خان کو جو باغیانہ الفاظ استعمال کر وا کر انقلاب کی ذہن سازی کی ہے وہ چشم کُشا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...