بھارتی وزیراعظم مودی کیخلاف تحریک عدم اعتماد ناکام

Aug 11, 2023 | 19:36

ویب ڈیسک

نئی دلی: بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑ گیا۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق لوک سبھامیں حکومتی اتحاد کی 331 اور اپوزیشن اتحاد کی 144 نشستیں ہیں. بھارتی لوک سبھامیں وزیراعظم نریندر مودی نے حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر بحث کے موقع پر جب خطاب شروع کیا تو اپوزیشن ارکان واک آؤٹ کرگئے۔بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے اپوزیشن کی جانب سے تحریک عدم اعتماد پیش کیے جانے کے معاملے پر لوک سبھا میں 2 گھنٹے 13 منٹ طویل تقریر کی۔اپوزیشن کے واک آؤٹ کے بعد اسپیکر نے تحریک عدم اعتماد پر زبانی ووٹنگ کی .جس کے بعد اسے مسترد کردیا گیا۔لوک سبھا میں بھارتی وزیراعظم مودی نے منی پور فسادات پربیان دیا اور کہا کہ یقین دلاتا ہوں آنے والے وقت میں منی پور میں امن بحال ہو جائے گا. منی پور کی خواتین اور بیٹیوں کو بتانا چاہتاہوں کہ ملک آپ کے ساتھ ہے.ریاستی اور مرکزی حکومتیں ملزمان کو سخت ترین سزا دلانے کی کوشش کر رہی ہیں۔بھارتی وزیراعظم مودی نے اپنے 9 سالہ دور اقتدارمیں دوسری بار تحریک عدم اعتماد کا سامنا کیا۔جس میں انہیں کامیابی حاصل ہوئی۔

مزیدخبریں