بینک اور مالیاتی ادارے 3دن بند رہیں گے۔ بینکوں میں ہفتہ اور اتوار کو 2ہفتہ وار تعطیلات ہوں گی جبکہ پیر 14 اگست کو یوم ازادی کی چھٹی ہو گی۔اکثر بنکوں میں آج کاروباری ہفتے کا آخری روز ہے۔ ہفتہ کو صرف چند محدود اور مخصوص برانچیں کھلیں گی جبکہ اکثر برانچیں بند رہیں گی، بینکوں اور مالیاتی اداروں میں منگل کو معمول کی سرگرمی ہو گی۔
بینک اور مالیاتی ادارے 3دن بند رہیں گے
Aug 11, 2023 | 21:27