امریکی اسپیس کمپنی نے خلا کے سفر کیلئے کمرشل پروازوں کا آغاز کردیا، پہلی پرواز تین سیاحوں کو لے کر خلا میں گئی۔غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی کمپنی ورجن گلیکٹک پہلی بار سیاحوں کو خلا کی سیر کیلئے لے گئی، گزشتہ روز پہلی ٹورسٹ پرواز تین سیاحوں کو لے کرخلا کیلئے روانہ ہوگئی۔مذکورہ پرواز نے نیو میکسیکو اسپیس پورٹ سے اڑان بھری، 45 منٹ کا سفر طے کیا اور پھر خلا میں پہنچی جہاں سے سیاحوں نے طیارے کی کھڑکی سے زمین کا نظارہ کیا۔تین سیاحوں میں اسی سالہ سابق اولمپئن جان گوڈون سمیت ماں اور بیٹی شامل تھے، سیاحوں نے دو ہزار پانچ میں ڈھائی لاکھ ڈالر میں خلا میں جانے کا ٹکٹ خریدا تھا۔اس سے قبل کمپنی نے جون 2023 کے آخر میں اٹلی سے تعلق رکھنے والے ماہرین پر مشتمل پہلی کمرشل پرواز خلا تک جانے میں کامیاب رہی تھی۔خلاء میں پہنچ کر یہ اسپیس کرافٹ کچھ منٹ قیام کرے گا اور اس پر سوار مسافروں کو بے وزنی کا تجربہ ہوگا۔اس کے بعد اسپیس کرافٹ واپسی کا سفر شروع کرے گا اور ایک تخمینے کے مطابق یہ سفر ڈیڑھ گھنٹے کا ہوگا
امریکی اسپیس کمپنی نے خلا کے سفر کیلئے کمرشل پروازوں کا آغاز کردیا
Aug 11, 2023 | 23:37