گوجرانوالہ :چھپن چھپائی کھیلتے ہوئے آٹے کے ڈرم میں بند رہنے کے باعث 10 سالہ بچی جاں بحق

گوجرانوالہ میں چھپن چھپائی کھیلتے ہوئے ایک گھنٹے تک آٹے کے ڈرم میں بند رہنے کے باعث10 سالہ بچی جاں بحق ہوگئی۔

ریسکیو ٹیم کے مطابق یہ افسوس ناک واقعہ الیاس کالونی میں پیش آیا۔ریسکیو ٹیم نے بتایا کہ 3 بہنیں گھر میں  چھپن چھپائی کھیل رہی تھیں،اس دوران ایک بہن گھر کی دوسری منزل پر پڑے آٹے کے ڈرم میں جاکر چھپ گئی۔ریسکیو ٹیم کے مطابق آٹے کا ڈرم لاک ہونے کے باعث بچی کا دم گھٹ گیا اور وہ انتقال کرگئی۔

ای پیپر دی نیشن