گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کی پرواز لاہور ائیرپورٹ پر لینڈ کرگئی

پیرس اولمپکس میں 40 سال بعد پاکستان کو سونے کا تمغہ جتوانے والے ارشد ندیم کا طیارہ لاہور ائیرپورٹ پر لینڈ کر گیا۔ارشد ندیم کی پرواز ٹی کے 714 رات ایک بجکر 25 منٹ پر لاہور کے علامہ اقبال ائیرپورٹ پر لینڈ کی۔ارشد ندیم کے طیارے کولاہور ائیرپورٹ پر واٹرکینن سیلیوٹ پیش کیا جا رہا ہے۔ارشد ندیم پیرس سے ترکیے کے راستے لاہور پہنچيں ہیں، قومی ہیرو کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے لوگ بے قرار ہیں لاہور کے علامہ اقبال ائیرپورٹ پر فخر پاکستان ارشد ندیم کے فقید المثال استقبال کی تیاریاں مکمل ہیں، ائیرپورٹ پر مداحوں کا جمِ غفیر اُمڈ آیا۔وفاقی وزیراحسن اقبال،چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود، سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق اور شزا فاطمہ حکومت کی جانب سے ارشد ندیم کا استقبال کریں گے۔اس کے علاوہ ارشد ندیم کے اہل خانہ اور عزیز و اقارب اور دوست بھی ان کا استقبال کریں گے۔دوسری جانب پاکستان ایتھلیٹک فیڈریشن کے صدر وجاہت حسین استقبال کے لیے پہنچ گئے۔واضح رہے کہ ارشد ندیم نے اولمپک ریکارڈ کے ساتھ جیولین تھرو مقابلے میں گولڈ میڈل جیتا ہے۔ انہوں نے 92.97 میٹر تھرو کرکے نیا اولمپک ریکارڈ قائم کیا۔مینز جیولین تھرو ایونٹ کے فائنل میں ارشد ندیم نے پاکستان کو 40 سال بعد گولڈ میڈل جتوایا۔ارشد ندیم پاکستان کی جانب سے اولمپکس کے انفرادی مقابلوں میں گولڈ میڈل جیتنے والے پہلے ایتھلیٹ ہیں۔

ای پیپر دی نیشن