شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)سیاسی سماجی شخصیت و سابق ممبر میونسپل کمیٹی شیخوپورہ سردار محمد ریاض ڈوگر نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر اور فلسطین میں انسانی حقوق کی جاری خلاف ورزیاں دنیا کیلئے لمحہ فکریہ ہیں فلسطین اور مقبوضہ کشمیر میں بھی انسان بستے ہیں دنیا اس ظلم و جبر پر کب توجہ دے گی؟ بھارتی حکمرانوں نے مقبوضہ جموں و کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی انسانی جیل بنا دیا ہے اور اسرائیل نے فلسطین کو ملبے کے ڈھیر میں تبدیل کر کے جارحیت کی بدترین مثال رقم کی ہے ۔