ہمارا دھرنا موخر ہوا ہے ختم نہیں:فرقان عزیزبٹ 

Aug 11, 2024

گوجرنوالہ(نمائندہ خصوصی )امیر جماعت اسلامی  فرقان عزیزبٹ نے کہا ہے کہ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کے اپیل پر سستی بجلی، آئی پی پیز کے ساتھ ہونے والے معاہدوں کو ختم اور مہنگائی کو کم کرنے کے حوالے سے 11اگست وزیر اعلیٰ ہاوس کے باہر عظیم الشان جلسہ منعقد کیا جائے گا۔ جس میں جماعت اسلامی پی پی 64 کے دفتر سے ایک عظیم الشان قافلہ شرکت کرے گا جس کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔جب تک حکومت حقیقی معنوں میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے ٹھوس بنیادوں پر اقدامات اور اپنے معاہدے پر من و عن عمل درآمد نہیں کرتی اس وقت تک سٹرکوں پر رہیں گے۔ہمارا دھرنا موخر ہوا ہے ختم نہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے  ذمہ داران جماعت اسلامی  کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

مزیدخبریں