گوجرنوالہ:یوم آزادی تقریبات کے حوالے سے کمشنر کی زیرصدارت اجلاس 

گوجرنوالہ(نمائندہ خصوصی ) یوم آزادی تقریبات کے حوالے سے کمشنر نوید حیدر شیرازی کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں ڈپٹی کمشنر محمد طارق قریشی کمشنر دفتر سے اور گجرات، سیالکوٹ، نارووال، منڈی بہاالدین اور حافظ آباد کے ڈپٹی کمشنرز نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔ ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن، اسسٹنٹ کمشنر جنرل تنویر یاسین، ڈائریکٹر آرٹس کونسل، پی ایچ اے جی ڈبلیو ایم سی شاہد عباس، سکول ایجوکیشن ، ہائر ایجوکیشن(کالجز)، سوشل ویلفیئر، پبلک بلڈنگز، سپورٹس، سکائوٹس اور دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات پر یوم آزادی بھرپور طریقے سے منانے کے لیے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ 14اگست کی تقریبات کے حوالے سے روز ایک ہی وقت میں گوجرانوالہ ڈویژن کے تمام اضلاع اور تمام تحصیلوں میں پرچم کشائی کی تقریبات منعقد کی جائیں گی۔ تمام سرکاری عمارتوں کی صفائی ستھرائی کے ساتھ سبز اور سفید رنگ کے برقی قمقموں سے سجایا جائے اور تمام تحصیلوں کے افسران بھرپور جوش کے ساتھ یوم آزادی منائیں۔کبڈی، والی بال، فٹ بال، ہاکی، کرکٹ، فائر ورکس، تعلیمی اداروں میں سیمینارز، میوزیکل کنسرٹ، آتش بازی، کیک کٹنگ کے علاوہ شجر کاری بھی کی جائے گی۔ اضلاع کے تمام اہم مقامات پر چوکوں اور سڑکوں پر جھنڈے، ملی نغمے اور قومی گیت  لگائے جائیں گے۔ یوم آزادی کے موقع پر امسال منفرد نوعیت کاآزادی فلوٹ کا اہتمام کیا گیا ہے جوکہ راولپنڈی سے لاہورتک جائے گا ۔

ای پیپر دی نیشن