’’آزاد افغان خواتین ‘‘ کا لفظ استعمال کرنے پرافغان اتھلیٹ نااہل 

Aug 11, 2024

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پناہ گزین اتھلیٹ منیزہ تالاش کو پیرس اولمپکس گیمز کے دوران لباس پر "آزاد افغان خواتین" کے الفاظ ظاہر کرنے پر نااہل قرار دیدیا گیا۔ افغان اتھلیٹ جو پناہ گزین اولمپک ٹیم کیلئے پناہ گزین کے طور پر حصہ لے رہی تھی،جب ڈانس کے کھیل نے گیمز کا آغاز کیا تھا۔تالاش ہار گئی لیکن بعد میں انہیں نااہل بھی کر دیا گیا کیونکہ اولمپکس میں کھیل کے میدان میں سیاسی بیانات اور نعرے بازی پر پابندی ہے۔انہوںنے کہا کہ میں لوگوں کو کھانا چاہتی تھی کہ کیا ممکن ہے۔تالاش کابل کی رہنے والی اور آج کل سپین میں رہتی ہیں۔

مزیدخبریں