ٹاپ اینڈ ٹی ٹونٹی‘پاکستان شاہینز نے  پرتھ سکارچرز کو شکست دیدی 

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان شاہینز نے ٹاپ اینڈ ٹی ٹونٹی سیریز کے پہلے میچ میں پرتھ سکارچرز کو 17رنز سے شکست دیدی۔پاکستان شاہینز نے7وکٹوں پر188 رنز بنائے۔ عثمان خان نے 57اورصاحبزادہ فرحان نے 36 رنز کی اننگز کھیلی ۔ عرفات منہاس نے 31اور کپتان محمد حارث نے25رنز بنائے۔عثمان خان اور عرفات منہاس نے چھٹی وکٹ کی شراکت میں 66رنز کا اضافہ کیا ۔میتھیو سپورس نے3وکٹیں حاصل کیں۔پرتھ سکارچرز 6وکٹوں پر 171 رنز بناسکی۔  عباس آفریدی اور جہانداد خان نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔پاکستان شاہینز دوسرا میچ آج میلبورن سٹارز کیخلاف کھیلیں گے۔

ای پیپر دی نیشن