لاہور(سپورٹس رپورٹر )قومی ٹیم کے ٹیسٹ فاسٹ بائولر محمد علی نے کہا ہے کہ ٹیم میں کم بیک کرنا آسان نہیں ہوتا اس کیلئے آپ کو نئے سرے سے شروع کرنا ہوتا ہے اور پرفارمنس دینی پڑتی ہے لیکن ان کیلئے یہ اتنا مشکل نہیں کیونکہ انہوں نے زندگی میں کئی اتارچڑھائودیکھ لیے ہیں۔ ڈومیسٹک کرکٹ کھیلی اور اچھی پرفارمنس دی ۔ یہ اسی کارکردگی کا نتیجہ ہے کہ انہیں دوبارہ موقع ملا ہے اس سے زیادہ خوش آئند بات کوئی اور نہیں ہوسکتی۔ ڈارون ٹور میں اچھی بائولنگ کے باوجود وہ پہلے میچ کی دونوں اننگز اور پھر دوسرے میچ کی پہلی اننگز میں وکٹیں نہیں لے سکے تھے لیکن انہیں یقین تھا کہ وہ دوسری اننگز میں اچھی پرفارمنس دینے میں کامیاب رہیں گے۔ میچ میں لمبا سپیل کیا جو ان کیلئے نئی بات نہیں تھی۔ دورے میں کوچز نے بہت سپورٹ کیا۔ ۔ وہ نوجوان کرکٹرز کو یہی مشورہ دینگے کہ کرکٹ کیساتھ ساتھ اپنی تعلیم پر بھی مکمل توجہ دیں کیونکہ یہ کرکٹ کھیلنے کے دوران بھی آپ کے کام آتی ہے اور کرکٹ کھیلنے کے بعد بھی۔
پاکستان ٹیم میں کم بیک کرنا چیلنج لیکن اتنا مشکل نہیں : محمد علی
Aug 11, 2024