بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے ٹیسٹ ٹیم جلد پاکستان بھجوانیکی پیشکش قبول کرلی 

Aug 11, 2024

لاہور(سپورٹس رپورٹر) بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ٹیسٹ سیریز کیلئے ٹیم جلدپاکستان بھجوانیکی پاکستان کرکٹ بورڈ کی پیشکش قبول کرلی۔بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم 17 اگست کے بجائے اب 13 اگست کو لاہور پہنچے گی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے تصدیق کی ہے کہ بنگلہ دیش کی مینز کرکٹ ٹیم تبدیل شدہ پروگرام کے تحت اب 13 اگست کو لاہور پہنچے گی۔بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے دو ٹیسٹ میچز کھیلنے پاکستان آرہی ہے جو راولپنڈی اور کراچی میں بالترتیب 21 سے 25 اگست اور 30 اگست سے 3 ستمبر تک کھیلے جائیں گے۔ ٹیم 14 سے 16 اگست تک قذافی سٹیڈیم میں ٹریننگ کریگی اور 17 اگست کو اسلام آباد جائیگی اور 18 سے 20 اگست تک راولپنڈی سٹیڈیم میں پریکٹس سیشن کریگی۔پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیرکا کہنا ہے کہ کھیل صرف جیت ہار کے بارے میں نہیں ، یہ دوستی کے بارے میں بھی ہے،  خوشی ہے بنگلہ دیش نے  پیشکش قبول کی ،  یقین ہے لاہور میں اضافی ٹریننگ سیشنز کھلاڑیوں کو عالمی سطح  پر اپنی بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنیکا موقع فراہم کرینگے۔بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو نظام الدین چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ ٹیم کو اضافی ٹریننگ کا موقع فراہم کیا ہے،  کھلاڑیوں کو موسمی حالات سے ہم آہنگ میں مدد ملنے کیساتھ ساتھ آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کی بہتر تیاری میں بھی مدد ملے گی۔

مزیدخبریں