لاہور(نامہ نگار)نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے پاکستان بھر میں تمام موٹرویز پر چلنے والی گاڑیوں پرایم ٹیگ مرحلہ وار لازمی قرار دیدیا ہے۔ترجمان این ایچ اے کے مطابق مستقبل میں صرف ایم ٹیگ والی گاڑیوں کو موٹرویز پر داخلے کی اجازت ہوگی۔پہلے مرحلے میں 16 اگست سے لاہور،سیالکوٹ موٹروے (ایم۔11) پر گزرنے والی گاڑیوں کیلئے ایم ٹیگ لازمی قرار دیا گیا ہے۔عوام کی سہولت کیلئے 15 اگست تک ایم ٹیگ کی سہولت مفت مہیا کی جا رہی ہے۔عنقریب تمام موٹرویز پر ایم ٹیگ لازمی ہوگا۔ایم ٹیگ مسافروں کے وقت اور روپے کی بچت میں اہم کردار ادا کرتا ہے،شفاف ڈیجیٹل ٹرانزیکشن کے باعث عوام کا پیسہ عوام پر خرچ ہونا یقینی بنایا جائیگا۔ ایم ٹیگ کسٹمر کیئر سروسز، ڈرائیو تھرو بوتھز سروس ایریاز پر کریڈٹ،ڈیبٹ کارڈ، ایزی پیسہ یا جیز کیش کے ذریعے ری چارج ہو سکتا ہے۔
تمام موٹرویز پر چلنے والی گاڑیوں پرایم ٹیگ مرحلہ وار لازمی
Aug 11, 2024