لاہور(نامہ نگار) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے شہید کانسٹیبل رفیق احمد کی لازوال قربانی کو خراج عقیدت کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب پولیس کی تاریخ ملک و قوم کی حفاظت کے دوران شہادت کا رتبہ پانے والے بہادر سپوتوں سے بھری پڑی ہے، شہریوں کی جان و مال کے تحفظ،فرض کی راہ میں جان قربان کرنے والے شہید کانسٹیبل کو سلام پیش کرتے ہیں۔شہید کے اہل خانہ کی بہترین ویلفیئر کیلئے ترجیحی اقدامات عمل میں لائیں گے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے واقعہ میں زخمی تیسرے اہلکار اے ایس آئی محمد صدیق کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات کی فراہمی کی ہدایت کی۔ گذشتہ دنوں راجن پور تھانہ بنگلہ اچھا،چوکی لنڈا موڑ پر ڈاکوؤں کی جانب سے چھپ کر فائرنگ کی گئی۔شدید فائرنگ کے تبادلے میں جوانمردی سے مقابلہ کرتے ہوئے ایلیٹ کانسٹیبل حاجی محمد شہید، دو پولیس اہلکار زخمی ہوئے تھے، واقعہ میں زخمی کانسٹیبل محمد رفیق نے آج شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان میں جام شہادت نوش کیا۔شہید کی نماز جنازہ پولیس لائنز راجن پور میں ادا کی گئی۔جس میں پولیس افسران،سیاسی و سماجی شخصیات اور اہلکاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پولیس کے چاک و چوبند دستے نے شہید کے جسد خاکی کو سلامی پیش کی۔ شہید کو تدفین کیلئے آبائی علاقے روانہ کر دیا گیا۔ کانسٹیبل محمد رفیق شہید کے سوگواران میں والدین، زوجہ ، سات بیٹیاں اور ایک1 بیٹا شامل ہے۔
فرض کی راہ میں جان قربان کرنیوالے بہادر سپوتوں کو سلام پیش
Aug 11, 2024