چہلم حضرت امام حسینؓ‘ عرس حضرت داتا گنج بخشؒ‘پولیس کی ہنگامی فرضی مشقیں 

 لاہور(نامہ نگار)ڈی آئی جی آپریشنز کے احکامات کی روشنی میں چہلم حضرت امام حسینؓ اور عرس حضرت داتا گنج بخشؒ کی تقریبات کے پیش نظر سٹی ڈویژن پولیس نے ہنگامی فرضی مشقیں کیں۔ایس پی سٹی قاضی علی رضا کی نگرانی میں امام بارگاہ کربلا گامے شاہ میں موک ایکسرسائز کی گئی۔ہنگامی مشقوں میں سٹی پولیس،ایلیٹ فورس ،بم سکواڈ ریسکو 1122,ٹریفک پولیس سمیت قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے شرکت کی۔ایس پی سٹی کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا نے کہا کہ موک ایکسرسائز میں فرضی دہشت گردوں کو پکڑنے اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کا عملی مظاہرہ کیا گیا۔ہنگامی مشقوں سے پولیس ریسپانس اور دیگر اداروں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ 

ای پیپر دی نیشن