سعودی انٹرٹینمنٹ ایونٹس میں وزٹرز کی تعداد 16 ملین سے سے تجاوز کر گئی

     ریاض (آئی این پی ) جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی (جی ای اے) نے اعلان کیا ہے کہ اس سال کی دوسری سہ ماہی کے دوران انٹرٹیمنٹ کے مختلف پروگراموں میں وزٹرز کی تعداد 16 ملین سے تجاوز کر گئی۔گزشتہ سال  کے اسی عرصے کے مقابلے میں 130 فیصد زیادہ ہے۔ اسی مدت کے دوران وزیٹرز تعداد 7 ملین تھی۔  جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی نے کہا کہ دوسری سہ ماہی کے دوران جاری کردہ لائسنسوں کی تعداد 1529 رہی جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 7.3 فیصد زیادہ رہی۔ گزشتہ سال 1425 لائسنس جاری ہوئے تھے جبکہ لائسنس یافتہ تفریحی مقامات کی تعداد 97 تک پہنچ گئی۔سب سے زیادہ لائسنس ریستورانوں اور کیفے میں لائیو شوز کی سرگرمیوں کے  حوالے سے لیے گئے۔ 

ای پیپر دی نیشن