توبہ و استغفار کے ذریعہ ہم مصائب و مشکلات سے نکل سکتے ہیں: حافظ ابراہیم نقشبندی

Aug 11, 2024

لاہور(خصوصی ناہ ہ نگار)معروف اصلاحی وروحانی شخصیت حافظ محمد ابراہیم نقشبندی نے خانقاہ انبالہ ہاوس ٹاون شپ لاہور میں ہفتہ وار اصلاحی و روحانی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا توبہ و استغفار کے ذریعہ ہم اللہ تعالیٰ کو راضی کر کے مصائب و مشکلات سے نجات حاصل کر سکتے ہیں۔ انسان مختلف مصائب و مشکلات کی وجہ سے روتا ہے لیکن اپنے گناہوں کو نہیں چھوڑتا اور نہ ہی توبہ و استغفار کرتا ہے۔ خوش قسمت ہے وہ انسان جو اپنے گناہوں پر ندامت کے آنسو بہاتے ہوئے توبہ اور تقوی کے راستہ کو اختیار کرتا ہے۔ انسان مختلف وجوہات کی وجہ سے روتا ہے لیکن اللہ کے ڈر اور جہنم کے خوف سے رونااللہ تعالیٰ کو پسند ہے۔ حضورؐ نے فرمایا مبارک ہو اس شخص کیلئے جو اپنے نفس کا مالک ہو، جس کا گھر وسیع ہو اور جو اپنے گناہوں پہ روتا ہو۔ حدیث میں آتا ہے کہ خوف خدا سے رونے والی آنکھ کوجہنم کی آگ نہیں چھو سکتی۔ وہ لمحات جو اللہ والوں کی صحبت میں گذر جائیں وہ دنیا میں کامیابی اور آخرت میں نجات کا ذریعہ بن جاتے ہیں۔

مزیدخبریں