لاہور(خصوصی ناہ ہ نگار) انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ ورلڈ کے مرکزی امیر ڈاکٹرمولانا ڈاکٹر سعید احمد عنایت اللہ سے رکن صوبائی اسمبلی و امیر انٹرنیشنل ختم نبوت مومنٹ پاکستان مولانا محمد الیاس چنیوٹی نے مولانا منظور احمد چنیوٹی ثانی کے ہمراہ انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اس ملاقات میں مبارک ثانی کیس، تنظیمی صورت حال اور اور دیگر امور پر تفصیلی بات چیت کی۔انہوں نے اسلامی نظریاتی کونسل کی طرف سے حالیہ مبارک ثانی کیس کے ایمان سوز متنازعہ فیصلہ واپس لینے کے مطالبہ کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ قادیانی آئینی وقانونی طور پر غیر مسلم ہیں ان کو کسی صورت بھی چاردیوارای کے اندر و باہر اسلامی شعائر اوراسلامی اصطلاحات استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہے لیکن ایک سازش کے تحت قادیانیوں کی مذموم سرگرمیوں کو قانونی طور پر تحفظ دینے کی کوشش کی گئی ہے جو کہ آئین و قانون اورشریعت کی کھلی خلاف ورزی ہے، انہوں نے تمام مذہبی جماعتوں کی بروقت بیداری کو امت کی بیداری قراردیتے ہوے کہا کہ قومی اسمبلی کے ممبران کی مبارک ثانی کیس کے حوالہ سے غیرت اسلامی سے سرشار تقاریر پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں،حکومت امتناع قادیانیت آرڈیننس پر عملدرآمدکراتے ہوئے قادیانیوں کی ارتدادی سرگرمیوں پر فوری پابندی عائد کرے۔
مولانا سعید احمد عنایت اللہ سے مولانا الیاس چنیوٹی کی ملاقات ،تنظیمی امور پر گفتگو
Aug 11, 2024