لاہور( کامرس رپورٹر)نامور ماہر معاشیات و انفارمیشن ٹیکنالوجی فیض الحق نے وفاقی حکومت کی جانب سے سیکرٹری آئی ٹی و ٹیلی کام اوپن مارکیٹ سے لینے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا سب سے اہم سوال یہ ہے کہ کیا اس کے ماتحت آنیوالے بیورو کریسی کے افسران نجی شعبے سے آنیوالے شخص کو قبول کریں گے۔اس عہدے کیلئے آئی ٹی کی سرٹیفکیشن اور خاص طو رپر عالمی سطح پر اس شعبے میں سر گرمیوں اور کامیابیوں کو پیش نظر رکھنا ہوگا۔ انہوںنے کہا سیکرٹری آئی ٹی اور ٹیلی کام کیلئے درخواست دہندہ کیلئے متعلقہ تعلیم اور تجربے کی شرط درست اقدام ہے تاہم اس عہدے کیلئے ہمیں غیر روایتی انداز میں دیکھنا ہوگا۔
فیض الحق کا وفاقی حکومت کی جانب سے سیکرٹری آئی ٹی و ٹیلی کام اوپن مارکیٹ سے لینے کے فیصلے کا خیر مقدم
Aug 11, 2024