ملک محمد احمد خان کاپودا لگا کر شجر کاری مہم کا افتتاح ،تعلیمی نصاب کا حصہ بنائینگے 

Aug 11, 2024

لاہور ( خصوصی نامہ نگار) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول کھڈیاں، قصور میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا افتتاح کر دیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا شجرکاری کو تعلیمی نصاب کا حصہ بنائیں گے۔ قصور ضلع کے تمام سکولوں میں 20 ہزار سے زائد پودے لگائے جائیں گے۔ درخت لگا کر پروان چڑھنے تک اسکی دیکھ بھال کریں گے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز کا ویژن پنجاب کو سر سبز و شاداب بنانا ہے۔ عوام کو شجر کاری مہم میں بھرپور حصہ لینا چاہئے۔ لاہور سمیت مختلف شہر سموگ کا شکار رہتے ہیں۔ سب لوگ مل کر ماحولیاتی آلودگی کے تدارک کیلئے کام کریں تو مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔ شجر کاری مہم آنیوالی نسلوں کیلئے ضروری ہے۔ عوام کی مدد کے بغیر موسمی تبدیلی کا سامنا نہیں کیا جا سکتا۔ بطور سپیکر ایوان میں غیر آئینی اور غلیظ گفتگو کی ہرگز اجازت نہیں دے سکتا۔ اتھیکس کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا جس میں ایوان میں ہونیوالی گفتگو کے بارے میں میں ضابطہ کار طے کیا جائے گا۔ ڈیل کی باتیں صرف افوا ہ ہیں جو شخصیت ریاستی اداروں پر حملہ آور ہو اس کیساتھ ڈیل کیسی ہو سکتی ہے۔ ہم نے آئین کے تحفظ کاحلف اٹھایا ہے۔اس موقع پر رکن قومی اسمبلی ملک رشید احمد خان بھی انکے ہمراہ موجود تھے۔ 

مزیدخبریں