کیلیفورنیا (نیٹ نیوز) امریکہ میں ہائیڈروجن اور بجلی سے چلنے والی ایک فضائی ٹیکسی نے ریکارڈ 523 میل کی پرواز مکمل کر لی۔ گزشتہ دنوں کی جانے والی یہ پرواز کیلیفورنیا میں کی گئی۔ پرواز مکمل ہونے پر طیارے میں صرف 10 فی صد ہائیڈروجن ایندھن باقی بچا اور ماحول دوست ایندھن ہونے کے سبب بطور فضلا صرف پانی خارج ہوا۔