نئی دلی (نوائے وقت رپورٹ) بھارتی ایتھلیٹ نیرج چوپڑا نے کہا ہے کہ میری ماں نے ارشد ندیم سے متعلق جو بات کہی وہ دل سے کہی ہے۔ انہوں نے ایک ماں کی طرح بات کی، میری ماں ہمیشہ گاؤں میں رہیں جو دل میں ہوتا کہتی ہیں، ہر اتھلیٹ کیلئے اس کے ملک کے لوگ اور گھر والے دعا کرتے ہیں۔ کھیل کے میدان میں پاکستان اور بھارت کے کھلاڑی اچھے طریقے سے ملتے ہیں۔